ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مہلوک رام چندرنائک کے گھر جماعت اسلامی ہند اور ایچ آر ایس بھٹکل وفد کی ملاقات

بھٹکل: مہلوک رام چندرنائک کے گھر جماعت اسلامی ہند اور ایچ آر ایس بھٹکل وفد کی ملاقات

Sun, 01 Oct 2017 20:59:08    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اکتوبر (ایس اؤنیوز)جماعت اسلامی ہند بھٹکل اور ہیومیانٹرین ریلیف سوسائٹی بھٹکل کا ایک مشترکہ وفد مہلوک رام چندرنائک کے گھر والوں سے ملاقات کرتے ہوئےتعزیت کی اور بتایا کہ ان کے گھر ہوئی جوان بیٹے کی موت کے غم میں مقامی مسلمان بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے صدر مجاہد مصطفیٰ نے 15،000ہزاروپیوں کا چک ادا کرتےہوئے جو انسان ہوتےہیں وہ انسانوں کے غم میں برابرکے شریک ہونےکی بات کہی۔ ایچ آر ایس کے ذمہ دار مولانا ایس ایم سید زبیر ، اے پی سی آر کے ضلع نگراں کار قمر الدین مشائخ ، محمد یونس رکن الدین ، الکوثر تعلیمی ادارے کے صدر سید شکیل وغیرہ وفد میں شامل تھے۔

jj1.jpeg


Share: